Roshan Saye Welfare Foundation
2-Court Street 26 Lower Mall Lahore


لائف ممبر جواد فیضی کے پروگرام " چوتھا ستون" کے ایک ہزار پروگرامز مکمل ہونے پر تقریب پذیرائی کا انعقاد



لاہور پریس کلب نے سینئر صحافی اور لائف ممبر جواد فیضی کے پی ٹی وی پر پروگرام " چوتھا ستون" کے ایک ہزار پروگرامز مکمل ہونے پر انکے اعزاز میں تقریب پزیرائی منعقد کی جس میں صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجیدساجد ، ممبران گورننگ باڈی قاسم رضا، شاہنواز رانا، سالک نواز، نعمان وہاب، سینئر صحافی سلمان غنی، نوید چوہدری، سلمان عابد، عابد تہامی، رﺅف طاہر، شفیق اعوان، عظیم قریشی، علامہ صدیق اظہر، امین حفیظ،جلیل الرحمٰن،نعیم طاہر، سہیل قیصر، عامر سہیل، بخت گیر چوہدری، شرقی ٹیپو، صلاح الدین بٹ، حارث مرغوب، اقبال جکھڑ،مبشر حسن، عابد نواز، وسیم فاروق، طاہر انجم، محمد کلیم، رضوان رفیق باجوہ، سجاد اعوان،محبوب احمد اور دیگر سینئر صحافیوں سمیت سیاسی رہنما امیر بہادر ہوتی نے شرکت کی۔ تقریب کی نقابت ممبر گورننگ باڈی شاہنواز رانا نے کی۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے چوتھا ستون کے ایک ہزار پروگرامز مکمل ہونے پر جواد فیضی کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنتے آرہے تھے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے مگر جواد فیضی نے سرکاری ٹی وی پر پروگرام کرکے ثابت کیا ہے کہ ریاست کے چار ہی ستون ہیں، جو باتیں ہم پریس کلبز اور ٹریڈ یونین کے دفاتر میں بیٹھ کر کرتے تھے وہ باتیں جواد فیضی نے نیشنل چینل پر کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامیابی کا یہ سفر جاری رہے گا۔صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ تمام اینکرز میں جواد فیضی جیسا جذبہ آجائے تو تمام صحافی برادری کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، جواد فیضی نے صرف ٹی وی سیٹ پر بیٹھ کر پروگرامز کرنے کی بجائے ملک بھر میں جا کر پروگرامز کئے اور میڈیا ورکرز کے مسائل کو اجاگر کیا ، انہوں نے کہا کہ جواد فیضی واحد اینکر ہیں جنہوں نے سی پیک کے فوائد اور معاشی ترقی پر منفرد پروگرام کیا اور عوام کو آگاہی دی، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔تقریب میں سلمان غنی، نوید چوہدری، عابد تہامی، سلمان عابد، عظیم قریشی، علامہ صدیق اظہر، شفیق اعوان امین حفیظ، عامر سہیل،مبشرہ سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جواد فیضی محنتی اور دیانتدار صحافی ہیں جنہوں نے معاشرے کے تمام موضوعات پر منفرد پروگرامز کئے ، اگر مقابلہ کیا جائے تو چوتھا ستون جیسا پروگرام جواد فیضی کے علاوہ کوئی اینکر نہ کر سکا، جواد فیضی پیار کرنے والے اور نفیس انسان ہیں ، مقررین نے کہا کہ چوتھا ستون کے ایک ہزار پروگرامز میں کوئی ایسا پروگرام نہیں ہوگا جس میں جواد فیضی نے صحافیوں کی بات نہ ہو، جواد فیضی نڈر اور بے باک صحافی ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے جواد فیضی کی صحافتی خدمات کے اعتراف پر انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔

Share on Google Plus

About roshansaaye.org

0 comments:

Post a Comment